• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں برقعہ پہنی مسلم خواتین کو کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

 
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بھارت میں بڑھتے ہوئے نفرت انگیز واقعات سامنے آرہے ہیں، دلی میں برقعہ پہنی مسلم خواتین کو کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کیفے کے عملے نے بتایا کہ وہاں برقعہ کی اجازت نہیں ہے۔

تصدیق کیلئے کیفے کال کی تو بتایا گیا کیفے میں برقعہ پہن کر آنے کی اجازت نہیں ہے، جس کی وجہ پالیسی بتائی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ نفرت انگیز جرائم کے باعث حجاب پہننے والی خواتین و طالبات کو بھارت میں اکثر ہراساں کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید