قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ دینے کے معاملے پر سابق مشیر احتساب و داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد مصدق عباسی کا ردعمل سامنے آگیا۔
مصدق عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، آج توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے مضحکہ خیز موقف اختیار کیا گیا۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے کہا کہ نیب کا کہنا ہے کہ اگر عدالت چاہے تو کیس بند کرسکتی ہے، نیب اور چیئرمین نیب پورے لندن پلان کا حصہ ہیں، پہلے باہر سے بلایا جاتا ہے پھر 1100 ارب روپے کے کیسز میں کلین چٹ دے دی جاتی ہے۔
مصدق عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، نئے اور پرانے دونوں قوانین کے مطابق توشہ خانہ سے گاڑیاں اور نوادرات نہیں لی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس میں 25 میں 15 گواہان پیش ہوچکے، نیب کی ذمہ داری کیس بند کرنا نہیں بلکہ تحائف اور گاڑیوں کو ریکور کرنا تھی۔