• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی : فورسز کا سرچ آپریشن،19مشتبہ افراد زیر حراست

Rawalpindiforces Search Operation19 Arrested
راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے ولے اداروں اور پولیس نے تھانہ پیرودھائی کے علاقے جنرل بس اسٹینڈ ،ہوٹلوں،سرائوں، تھانہ وارث خان کے علاقے گلاس فیکٹری ، چاہ سلطا ن ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ دھمیال اور گردو نواح میں خصوصی سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 171 گھروں ، 46 ہوٹلوں ،جنرل بس اسٹینڈ پر موجود 840 افراد کی جامہ تلاشی لی گئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نےاس دوران 19 مشتبہ افراد کو شناخت نہ ہونے پر حراست میں لے کر تفتیش کے لئے متعلقہ تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔
تازہ ترین