• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز

ملت ایکسپریس میں خاتون پر پولیس اہلکار کے تشدد اور موت کی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ میں ریلوے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نامزد ملزم میر حسن کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم میر حسن ریلوے پولیس کا ملازم اور سندھ کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق مریم کے خاندان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، تفتیش کے لیے مریم کے بھائی، بھتیجے اور بھتیجی کو طلب کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مریم کے گھر والوں کو 20 اپریل کو تھانہ چنی گوٹھ طلب  کیا گیا ہے۔ مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس کا اہلکار ضمانت پر آزاد ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید