چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ چین کا خیر مقدم کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن 23 اپریل سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ دورۂ چین کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس موقع پر روسی دفاعی صنعت کی تعمیر میں چین کے تعاون پر امریکی خدشات کا اظہار بھی متوقع ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا سے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرے۔
چینی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اپنے جائز حقوق، مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔