• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مستقیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

غیر قانونی پیوندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیوند کاری کیلئے 30 لاکھ روپے وصول کیے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ملزمان ملوث ہیں۔

 ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ملزم ساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی اسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید