• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے، ہیلی کی آل راؤنڈ کارکردگی، ویسٹ انڈیز ویمنز کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز خواتین نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے انٹر نیشنل با آسانی113رنز سے جیت لیا۔ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے، شکست کی صورت میں پاکستان براہ راست ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ ہیلی میتھیوز پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ جمعرات کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹ پر269 رنز بنائے۔ ہوم سائیڈ جواب میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی یمین کیمبل 45 رنز بناکرآؤٹ ہوگئیں۔ ہیلی میتھیوز نے 150گیندوں پر140 رنزناٹ آؤٹ بنائے۔ اسپنر سعدیہ اقبال نے 38 اور طوبیٰ حسن نے 48 رنز کے عوض دو ، دو وکٹیں لیں۔

اسپورٹس سے مزید