• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں پرنسپل اسکول میں فیشل کراتی پکڑی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں واقع پرائمری اسکول کی خاتون پرنسپل نے اسکول میں طلباء کے لیے کھانا پکائے جانے والے حصے میں اپنے چہرے کا فیشل کرایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرنسپل کی اس حرکت کی ویڈیو بنانے والی ٹیچر انعم خان پر پرنسپل سنگیتا سنگھ غصہ ہوگئیں اور انہوں نے انعم خان کو بھاگ کر پکڑا اور انہیں مارا پیٹا اور ان کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق پرنسپل کے کاٹنے کی وجہ سے انعم خان کے ہاتھ سے خون بہنے لگا، خاتون ٹیچر نے پرنسپل کی اس حرکت کی بھی ویڈیو بنائی اور بعدازاں دونوں ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے پرنسپل سنگیتا سنگھ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور ساتھ ہی پولیس نے ٹیچر انعم خان کا طبی معائنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید