• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دبئی روانہ


بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے گھر ’گیلکسی اپارٹمنٹ‘ کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دبئی روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں سخت سیکیورٹی میں دبئی روانہ ہونے کے لیے ممبئی ایئر پورٹ پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان نے ممبئی ایئرپورٹ کے باہر موجود پاپرازی فوٹو گرافرز کو دور سے سر ہلا کر ’ہیلو‘ بھی کہا۔

سلمان خان اپنے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پہلی بار ممبئی سے باہر جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کی رات 4 بجکر 55 منٹ پر دو ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی جس کے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ’ٹریلر‘ قرار دیا تھا۔

بھارتی پولیس نے کارروائی کرکے 24 گھنٹوں کے دوران ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید