اسرائیل نے ایران پر میزائل حملہ کیا ہے، عالمی رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور مزید کارروائی سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں اور مزید کارروائی سے باز رہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملےکی رپورٹس پر کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشدیگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔
فرانسیسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنےکا مطالبہ کرتے ہیں۔
چین کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔
روس نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، کریملن ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مصر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلسل کشیدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطےمیں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عدم استحکام کے نتائج ہوں گے۔
ترکیہ نے فریقین سے مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازعات کا باعث بننے والے اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح غزہ میں قتل عام روکنا ہے۔
ترکیہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے دیرپا علاقائی امن کو یقینی بنانا ہوناچاہیے۔