• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی ایرانی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم کی تصنیف کی تقریب رونمائی کی میزبانی کرے گی

  
ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ ۔ فائل فوٹو۔
ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ ۔ فائل فوٹو۔

جامعہ کراچی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر منگل 23 اپریل کو ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ کی خصوصی تحریر کردہ کتاب ’’نسوانی زندگی کا مزہ‘‘ کی تقریب رونمائی کی میزبانی کرے گی۔

اس موقع پر سیمینار بھی ہوگا جس سے ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ خصوصی اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کریں گی۔ 

ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ کی کتاب کا خصوصی طور پر اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اسے جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز شائع کرے گی۔ 

جامعہ کراچی کے مطابق ایرانی خاتون اول کی کتاب کا مواد شعبہ اسلامک لرننگ میں پڑھائے جانے والے ’اسلام اور عورت‘ کے کورس کے لیے مدد گار ہے۔

قومی خبریں سے مزید