• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے، عمر ایوب


قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے مسائل ہیں۔

اس پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ حیرت ہے قانون کون پڑھا رہا ہے، صدر کی تقریر کے دوران جو ہوا وہ شرم ناک تھا۔

بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ آصف زرداری آج بھی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں اور سیاسی سرگرمیاں بھی نہیں چھوڑی ہیں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آصف علی زرداری کبھی بھی پیپلز پارٹی کے صدر نہیں رہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے جواب دیا کہ پارلیمان کی شائستگی چیلنج کی گئی تو یہاں کوئی مائی کا لعل بات نہیں کر سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید