دہشت گردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت کا سیاہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
امریکی اخبار کے مطابق اپریل 2024ء میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں تانبہ جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے، اسے گولیوں کا نشانہ بنایا۔
اخبار نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کیے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ’را‘ کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کی، کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور ’را‘ کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔