وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترک وفد نے اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے۔
انھوں نے کہا پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجودہ استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی، سی ای او ٹرمینل YAPI جنک جوشکن اور دیگر شریک تھے۔
وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احدچیمہ اور وزیرِ اعظم کے کوآرڈی نیٹر رانا احسان افضل بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔