• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا

صدر مملکت آصف زرداری نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

اس حوالے سے ایوان صدر میں ایک تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف میٹن گوراک کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

علاوہ ازیں صدر آصف علی زرداری سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات بھی کی۔ 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور پاکستان میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاجے بھی ملاقات میں شریک تھے۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی
صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

صدر مملکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، جس سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔ 

صدر مملکت نے کہا زمینی ٹرانسپورٹ کم قیمت ہے، دونوں ممالک کےدرمیان روابط مزید بڑھیں گے۔ ٹرانسپورٹ روابط سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔ 

صدر نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گے۔ انھوں نے کہا دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ 

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

قومی خبریں سے مزید