• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، رشی سوناک

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔رشی سونک کا کہنا ہے کہ میرے لیے ایران پر اسرائیلی حملے کی رپورٹس پر قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں ہوگا۔دوسری جانب یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادی مزید کشیدگی سے گریز کریں۔ان کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ اس خطے میں استحکام رہے اور تمام فریق مزید کارروائی سے باز رہیں۔علاوہ ازیں چین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کی مخالفت کی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔
یورپ سے سے مزید