• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بھرتی کا ریفرنس: شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی بھرتی کے ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

عدالت نے شاہد خاقان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا اور سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔

نیب نے کہا کہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

’’شاہد خاقان عباسی انفیکشن کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے‘‘

شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس آج سماعت کے لیے مقرر تھا، رات دیر سے شاہد خاقان کا فون آیا کہ ان کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گیا ہے۔

خواجہ نوید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی انفیکشن کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے، عدالت نے ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید