افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں پیش آیا، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
نائیجیریا کی وزارتِ خارجہ ترجمان نے کہا ہے کہ وہ عیسائیوں کے قتل کے حوالے سے امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے پرخوشی ہوئی۔
میکسیکو شہر میئر کارلوز مانزو کو مقامی فیسٹیول میں شرکت کے دوران گولی مار کرقتل کردیا گیا۔
بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اپنا سب سے بھاری مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا۔
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترکیے کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جارہا ہے، اجلاس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان کریں گے.
سابق امریکی صدر بارک اوباما نے نیویارک کی میئر شپ کے ڈیمو کریٹک امیدوار ظہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ہلالِ احمر کے حوالے کر دیں۔
اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جیل سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے بعد استعفیٰ دینے والی صہیونی فوج کی وکیل میجر جنرل یفات تومر ہروشلمی لاپتہ ہو گئیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سےحماس کا منظم طریقے سےخاتمہ کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے سیینئر افسران کو دی گئی چینی گاڑیاں واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
جماعت کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتہ کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بھارتی ایئر فورس کے جنرل کا واقعہ سنا دیا۔
عربا میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔