امریکا کے شہر میمفس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد مرد ہیں جبکہ 1 شخص کی حالت نازک ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، پارٹی میں تقریباً 200 سے 300 افراد موجود تھے۔
پولیس کے مطابق اجازت کے بغیر پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔