وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں ن لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکن محمد یوسف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کےلیے بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے، سیاست تشدد اور عدم برداشت کا نام نہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی قوم کے اصل دشمن ہیں۔