اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر )حمود از زمان خان پاک فوج کے پنشنرز کی پنشن کی ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم (ڈی سی ایس)پر منتقلی کے کام اور پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے (آج)پیر کو سی ایم اے (پنشن)لاہور دفتر کا دورہ کرینگے ، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کاشف احمد نور اور چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس طارق محمود کوریجہ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔