کراچی (نیوز ڈیسک)ایشیا کے امیر افراد اپنے اثاثے محفوظ رکھنے کیلئے سوئٹزرلینڈ کی جانب راغب،ہانگ کانگ، سنگاپور کی نسبت ساکھ برقرار،جیوپولیٹیکل غیر یقینی پر اثاثے بیرونی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل، سوئٹزرلینڈ 2024میں 7672کھرب روپے( 2.74 ٹریلین ڈالر) اثاثوں کے انتظام کیساتھ آفشور دولت کا ممتاز مرکز برقراررہا،بینکاروں کا کہنا ہےایشیائی کلائنٹس تقریباً 15 فیصد اثاثے اپنے خطے سے باہر خصوصاً سوئٹزرلینڈ میں رکھنے پر غور کر رہے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایشیا کے انتہائی امیر افراد اور فیملی آفسز کے اثاثوں کی فروخت اور ذخیرہ کرنے میں حالیہ تیزی دیکھی گئی ہے۔