کراچی (افضل ندیم ڈوگر)دھند، لاہور کا فلائٹ آپریشن دوسرے دن بھی شدید متاثر، 20 پروازیں منسوخ ۔ تفصیلات کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی 121 پروازوں میں تاخیر ہوئی، 20 منسوخ کر دی گئیں جبکہ 5 پروازیں اسلام اباد ایئرپورٹ اتاری گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور کا علامہ اقبال ایئرپورٹ گزشتہ رات 10 بجے سے صبح 10 بجے تک پروازوں کی امد اور روانگی کیلئے بند رہا۔