تھرپارکر(این این آئی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے منگل کوضلع تھرپارکر کا دورہ کیا اور انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کا جائزہ لیا۔جاری اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے فیلڈ وزٹ کیا۔چیف جسٹس نے عدالتی وقار کیلئے عوامی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا اور خواتین سہولت مرکز، صاف پانی، سولرائزیشن اور ای لائبریری کی سہولتوں کو سراہا۔چیف جسٹس پاکستان کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے انٹرایکٹو ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں موثر انصاف کے لیے بینچ اور بار کے تعمیری تعاون پر زور دیا گیا۔