• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ گریڈ 20 اور 16 افسران کرپشن کے الزامات میں ملازمت سے برطرف

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے کرپشن ، بدانتظامی اور نااہلی پر ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20کے افسرریاض علی شاہ ، گریڈ 16کےانسپکٹر محمد خالد کو ملازمت سے برطرف کر دیا جبکہ کسٹم کے گریڈ 17کے افسر سید ایاز علی شاہ کی پے سکیل اور عہدے میں تنزلی کی سزا دے دی ، کسٹم کےگریڈ 17کے سپرینٹنڈنٹ عبدالروف بھٹو کی چھ ماہ کے لیے پرفارمنس الاؤنس روکنے کی سز ا دی گئی ، ایف بی آر نے مذکورہ افسران کو سزاؤں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیئے ، گریڈ20کے افسر چیف اکاؤنٹنگ ، آڈٹ ونگ ایف بی آر ہیڈکوارٹر سٹیشن کراچی کو کرپشن ، بدانتظامی اور نااہلی کی بنیاد پر 18اگست کو چارج شیٹ کیاگیا ، ممبر آپریشن زبیر بلال ان کے خلاف انکوائری کی اور 12میں سے گیارہ الزامات کو درست قرار دیا اور ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی جس پر وزیراعظم نے گریڈ 21کے ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس سید حامد علی کو سماعت کےلیے مقرر کیا ۔
اہم خبریں سے مزید