کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے 36 سالہ لی ژیا، جو صرف ایک انگلی اور ایک پیر حرکت دے سکتے ہیں اور وینٹی لیٹر پر زندگی گزار رہے ہیں، نے غیر معمولی حوصلے اور محنت سے ایک اسمارٹ فارم کنٹرول سسٹم تیار کیا اور اپنا اسٹارٹ اپ قائم کر لیا۔36 سالہ مفلوج نوجوان کی محنت نے چین بھر میں سب کو متاثر کر دیا، مسکولر ڈسٹروفی کے باوجود خود سے الیکٹرانک سرکٹس اور پروگرامنگ سیکھی، وینٹی لیٹر پر زندگی گزارنے والے لی ژیا نے اپنی ماں کو’سپر ٹیکنیشن‘ بنایا۔ لی ژیا کو پانچ سال کی عمر میں مسکولر ڈسٹروفی کی تشخیص ہوئی اور وہ پانچویں جماعت کے بعد اسکول چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔