کراچی (نیوز ڈیسک) بونڈائی بیچ حملے کے بعد آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا میں شدید اضافہ، حجاب والی خواتین نشانہ، واقعات میں مساجد اور اسلامی مراکز توڑ پھوڑ، آن لائن بدسلوکی، عوامی مقامات پر حملے شامل۔ مسلم رہنماؤں اور سیاست دانوں کا شدید تشویش کا اظہار، نفرت انگیز رویّوں کو قابلِ مذمت قرار دیا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق بونڈائی بیچ حملے کے بعد آسٹریلیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔