کراچی(ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی چندہ اور گداگری میں ملوث مسافر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔آمان علی نامی مسافر فلائٹ نمبر D7109کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔مسافر کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران وزٹ ویزے کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا۔مسافر بیرون ملک گداگری اور غیر مجاز چندہ جمع کرنے میں ملوث پایا گیا۔مسافر کی سفری ہسٹری میں قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے متعدد دورے شامل ہیں۔