نوابشاہ (محمد انور شیخ / بیورو رپورٹ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بالو جا قبا قبرستان میں اپنے والد رئیس حاکم علی زرداری اور والدہ بلقیس بیگم کے مزارات پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر صدر مملکت نے بلاول فقیر کے مزار پر بھی حاضری دی فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔ ادھر پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی کل کارکنان اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔