ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں ملتان پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے پینا فلیکس اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے، احتجاجی مظاہرے میں پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد شہزاد انور چوہدری ، صدر ملتان ریجن حاجی محمد ناصر شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وال چاکنگ ایکٹ پنجاب 2015ءکی وجہ سے پینٹرز کو بے روزگار کر دیا گیا، ایسے ہنرمندوں کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے فوری طور پر لگی ہوئی پابندی کو ختم کیا جائے اور پینٹرز اور آرٹسٹس کو سرکاری نوکریاں دی جائیں۔