• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا: بیٹی کو قتل، 2 بچوں کو زخمی کرنیوالی خاتون کا فون پر شوہر سے جھگڑا ہوا تھا

گوجرانوالا میں اپنی بیٹی کو قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ملزمہ کلثوم بی بی کے سسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

سسر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق بیٹا بیرونِ ملک ہے، بہو کا شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق جھگڑے کے بعد ماں کے چھریوں کے وار سے 6 ماہ کی بچی جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوئے تھے جبکہ خاتون نے خود کو بھی چھری مار کر زخمی کر لیا تھا۔

گوجرانوالا پولیس کے مطابق تینوں زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

 واقعہ گزشتہ روز وزیر آباد کے علاقے جناح کالونی میں پیش آیا تھا۔

ماہ کے چھری کے وار سے جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر 6 ماہ تھی۔

قومی خبریں سے مزید