وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا اسکین کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹ کی روشنی میں محمد رضوان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ محمد رضوان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
نیشنل گیمز کا پہلا گولڈ میڈل آرمی کی لیفٹننٹ مصباح نے جیت لیا، اُنہوں نے شوٹنگ میں خواتین ایونٹ کے 50 میٹر رائفل میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان نیوی کے شوٹرز نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقا کے مقابل تیسرا میچ اور سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بولر کلدیپ یادیو کا خوب مذاق بنایا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی میں جاری انڈر 19 ٹیم کے کیمپ پہنچ گئے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ،میرا فوکس ڈائمنڈ لیگ ، کامن ویلتھ اور ایشین گیمز ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا، جبکہ پاکستانی ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے مشعل روشن کی۔
اہل خانہ، کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے عبدالرشید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ سے ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا۔
ٹورنامنٹ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ ہفتے کوکراچی میں لگے گا، نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی ہونگے جو نیشنل گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کریں گے۔
برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 378 رنز بنالئے ہیں، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچریا بنائی۔
فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر سابق اسپنر روچندرن ایشون نے تنقید اور ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا۔
پاکستان کا پریمئیر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائدِ اعظم ٹرافی کا ٹائٹل کراچی بلیوز نے اپنے نام کر لیا۔
ومبلڈن چیمپئن ایگا شویٹک نے 23.1 ملین ڈالرز کمائے، انہوں نے 10.1 ملین ڈالرز پرائز منی اور 13 ملین ڈالرز معاہدوں سے کمائے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں۔