• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا فدویانہ کردار‘ فرمانبردارانہ رویہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) تحریک انصاف کے آزاد ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی میں حزب اختلاف پیر کی شام اجلاس شروع ہونے پر فدویانہ کردار میں نظر آئی جب اس کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے ایرانی صدر کی آمد کے خیرمقدم کی تمہید باندھ کر اسپیکر سے استدعا کی کہ حزب اختلاف کے دوارکان محمد اقبال خان اورجمشید احمددستی کو رواں اجلاس سے معطل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے‘.

 حزب اختلاف اپنے فرمانبردارانہ اور سعادت مندانہ رویئے کے باعث پیر کو حکمران اتحاد کی بی ٹیم کا کردارادا کررہی تھی۔اس سے پہلے اسپیکر چیمبر میں حزب اختلاف کے بعض ارکان نے صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں ایاز صادق سے طویل ملاقات کی اور انہیں فیصلہ واپس لینے پر قائل کیا‘ملاقات کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کم و بیش ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

مسلم لیگ نون کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدوار نے رکنیت کا حلف اٹھایا تو حزب اختلاف کے ارکان جوایسے مو اقع پر ہلڑبازی اور ہنگامے سے پارلیمنٹ کو سر پر اٹھالیتے تھے مکمل خاموش رہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کو تقریرکا موقع دیا گیا تو انہوں نے نکتہ اعتراض پردیروزہ ضمنی انتخابات کے صاف شفاف ہونے پر دھواں دار تقریر کردی جس کے دوران کوئی نعرے بازی یا شور نہیں ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ حکمراں اور حزب اختلاف کے پارلیمانی گروپ نے اسپیکر کی سرکردگی میں ہاؤس بزنس کمیٹی کی تشکیل پر مفاہمت کرلی ہے۔

اہم خبریں سے مزید