• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مصطفیٰ کمال کی تقریر پر جواب


وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روایتی بینکنگ کی کئی برانچیں اسلامی بینکاری پر منتقل ہوچکی ہیں۔

پارلیمنٹ اجلاس میں مصطفیٰ کمال کی تقریر پر جواب دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم سود کے خاتمے کی طرف ہی جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2022ء کے شریعہ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کےلیے 5 سال کی مہلت ملی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم شریعہ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی طرف ہی جارہے ہیں، روایتی بینکنگ کی کئی برانچیں اسلامی بینکاری پر منتقل ہوچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید