• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کا باعث بنے گا، وزیراعظم

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ترقی کا باعث بنے گا۔

وزیرِ اعظم سے چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائیڈونگ بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ترقی کا باعث بنے گا۔

انکا کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کےلیے اشتراک کا ایک اہم موقع ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے دمیان 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ 

ان مفاہمتی یاداشتوں میں سیلاب کے بعد بحالی، مواصلاتی ٹیکنالوجی سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید