• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، سگریٹ کی غیر قانونی فیکٹری سیل


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جامشورو میں سگریٹ کی غیر قانونی فیکٹری سیل کردی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جامشورو میں سگریٹ کی غیر قانوی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور سیل کردیا۔

حکام کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے جامشورو میں سگریٹ بنانے والی جس فیکٹری پر چھاپہ مارا، وہاں ماہانہ 27 کروڑ روپے کا ٹیکس چوری کیا جارہا تھا۔

اے ڈی آئی ممتاز تھیبو کے مطابق سگریٹ فیکٹری پیٹرول پمپ کی آڑ میں چلائی جارہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید