• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ رائٹ بنک کنال سے پانی چوری روکنے کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) ڈیرہ اسماعیل خان کے زمیندار انجینئر ہدایت اللہ گنڈا پور نےالزام عائد کیا ہے کہ چشمہ رائٹ بنک کنال کے ایکسین سلیمان داؤد سی آر بی سی کنال کے دائیں جانب واقع زمین کے مالکان سے بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی طریقے سے پانی لینے کی اجازت دی ہوئی ہے حالانکہ یہ حصہ نہر کی چک بندی میں نہیں آتا، ایکسین کے اس غیر قانونی اقدام سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا آبیانہ کی مد میں نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے پشاور میں خیبر پختونخو ازرغون تحریک کے صدر انجینئر عبدالولی یوسفزئی اور ڈاکٹر عاطف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام سے مطالبہ کیا کہ انجینئر کے خلاف کنال کا پانی غیر قانونی طریقے سے زمینداروں کو فراہم کرنے پر سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے نیز چشمہ رائٹ بنک کنال سے پانی کی چو ری روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
پشاور سے مزید