پشاور ( وقائع نگار)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ دو فریقوں کے مابین راضی نامہ کرانے سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے گذشتہ روز مئیر پشاور زبیر علی کے حجرے میں ارباب سیف علی،ارباب ممریز، جبکہ ملک بلال و ملک افراسیاب فریقین کا آپس میں طویل عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جن کے مابین میئر پشاور حاجی زبیر علی کی کوششوں سے راضی نامہ کروایا گیا ۔ اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے راضی نامہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں برداشت کا مادہ ختم ہوگیا ہے معمولی معمولی باتوں پر لوگ باتیں دور دور تک لے جاتے ہیں اس پر معاشرے میں فساد برپا ہو جاتا ہے