پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور قصہ خوانی کے عقب میں واقع شاہ ولی قتال قصہ خوانی بازار کی رینویشن کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے بازار میں کام ہونے کی وجہ سے شاہ ولی قتال کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے اور انٹرنیٹ، ٹیلی فون کی تاریں کٹنے کی وجہ سے بازار خاموشی کا شکار ہو گیا ہے اس سلسلے میں بازار کے صدر توراب گل اور جنرل سیکرٹری شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے قصہ خوانی بازار کو گزشتہ ایک سے بند کیا ہوا ہے اور سست روی سے ہونے والے کام نے ایک طرف مزدوروں کو بے روزگار کیا ہے تو دوسری طرف شاہ ولی قتال کے دکاندار کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں سے بے پناہ قرضے لے کر قرضوں کہ بوجھ تلے دب گئے ہیں کیونکہ دکاندار جب صبح آتے ہیں تو گاہک نہ ہونے کی وجہ سے شام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹتے ہیں اور بازار کے دکانداروں نے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر ملازمین کو فارغ کر دیا ہے دوسری جانب بازار میں نہ تو ٹیلی فون کی سہولت میسر ہے اور نہ انٹرنیٹ کی کیونکہ قصہ خوانی بازار کے تعمیرات کی وجہ سے تمام تاریں کٹ چکی ہیں اور بازار میں خاموشی نے اپنے ڈیرے جما لیے ہیں انہوں نے کہا کہ قصہ خوانی بازار کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ جو مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں وہ کاموں پہ واپس آئےاور بازار کی رونقیں واپس بحال ہوں۔