• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سمندر میں کود کر مبینہ خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آن لائن ٹیکسی سروس ڈرائیور27 سالہ طاہر محمود ولد محمد محمود نےسی ویو کے قریب مبینہ طور پر سمندر میں کودکرخودکشی کرلی،والد کا کہنا ہے واقعہ کی اطلاع ان کی بہو نے رات گئےفون پر دی تھی ، طاہر نےسمندر پرجاتے ہوئےاپنی اہلیہ کو وڈیو کال کی تھی، طاہر نےدوشادیاں کررکھی تھیں اوروہ دو بیٹیوں کاباپ تھا جن میں سےایک بیٹی کا انتقال دو ماہ پہلے ہوا تھا،ریسکیو اہلکاروں نےطاہر محمود کی تلاش کے لئے سمندر میں صبح سویرے ریسکیو آپریشن شروع کیا، پولیس کےمطابق طاہرکاتعلق رحیم یار خان سے جبکہ کراچی میں وہ شاہ فیصل کالونی میں مقیم تھا، کلفٹن ساحل کے قریب سے طاہر کی کار مل گئی ہے تاہم نوجوان کا سراغ نہیں لگا یا جاسکا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید