• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسکول کے بچوں کو ناشتے کی فراہمی کا منصوبہ ایک دو ماہ میں شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی پنک ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے، یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کے لیے نہیں تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے، پنک ہیلپ لائن پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک ہو گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جتنے اسپتال بننے جا رہے ہیں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گے، ان میں نئی ٹیکنالوجی استعمال ہو گی، تمام بننے والی سڑکوں اور شاہراہوں کے دونوں طرف شجرکاری یقینی بنائی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان ہو گا، پنجاب میں شجر کاری مہم اور مصنوعی بارش پر بھی کام ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کا کوئی منصوبہ صرف فائل ورکس نہیں تمام پورے ہوں گے، مریم اورنگزیب نے خود اپنے لیے ماحولیات کا شعبہ منتخب کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید