گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق انہوں نے اس موقع پر صوبہ کے انتظامی امور، امن و امان اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ نے وزیرِاعظم کو شہر کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کی جانب سے دی گئی تجاویز سے آگاہ کیا۔
انھوں نے وزیراعظم کو وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے حالیہ دورے کی تفصیلات اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔