• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے تو بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا: فوٹو فائل
صاحبزادہ حامد رضا: فوٹو فائل

سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا سے سوال کیا گیا کہ آپ کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانےکی باتیں ہورہی ہیں؟

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کا جو فیصلہ ہوگا وہ حتمی ہوگا، ایسا فیصلہ ہوا ہے تو میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کے بیان میں تضاد سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی نے حامد خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنایا ہے، پارٹی کا مؤقف ہے کہ جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر دنیا ختم نہیں، دنیا میں اور بہت سی چیزیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید