• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا، 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، شرح سود میں کمی کی اطلاعات اور دیگر مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی، کے ایس ای100انڈیکس 693 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلندی پر پہنچ گیا،72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور، 57.06 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 64 ارب 86 کروڑ 33 لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 8.61 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق افراط زر میں کمی کی بنیاد پر شرح سود میں کمی کی توقعات ،کرنٹ اکاونٹ سر پلس ہونے اور دیگر مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید