• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAC کا چیئرمین کون؟ تحریک انصاف کے متضاد بیانات

اسلام آبا د(ایجنسیاں/جنگ نیوز)شیر افضل مروت ‘حامدخان یا حامد رضا ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی )کا چیئرمین کون ہوگا ؟ پی ٹی آئی قیادت کے متضاد بیانات سامنے آگئے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے آج اجلاس ہے جس میں معاملات طے کر لئے جائیں گے۔لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پارٹی نے حامد خان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انہیں چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی تجویز کیا ہے۔حکومت شیر افضل کو رکھنے پرتیار نہیں تھی‘شیر افضل مروت کا سیاسی ورکرز کو اکٹھا کرنے میں کردار ہے۔عمر ایوب کا کہناہے کہ جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو چیئرمین پی اے سی بنایا۔ادھر ترجمان قومی اسمبلی نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے منسوب میڈیا میں چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر سپیکر قومی اسمبلی سے منسوب چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کے حوالے سے چلنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت یا کسی بھی اور معزز ممبر قومی اسمبلی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں بنایا جائے گا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
اہم خبریں سے مزید