• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بار کے وفد کی کمشنر سے ملاقات، وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، وفد میں جنرل سیکرٹری بلاول کھوسہ ، فنانس سیکرٹری اصغر خان مندوخیل ، نائب صدر سریاب تنویر اسلم شاہوانی ، سابقہ فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی سمیت دیگر وکلاء شامل تھے ، ملاقات میں وکلا کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وکلا وفد نے کمشنر کوئٹہ کو بتایا کہ بلدیہ پلازہ تیسرے فلور پر وکلا ءکے چیمبرز ہیں جبکہ چوتھا فلور اس وقت مکمل خالی ہے لہذا چوتھا فلور اور بلدیہ ہوٹل وکلا کے چیمبرز کے لیے الاٹ کیا جائے جن کا وکلا باقاعدگی سے کرایہ ادا کریں گے ، اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی درخواست کی جائے گی، اس موقع پر کمشنر کوئٹہ نے وکلا وفد کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
کوئٹہ سے مزید