• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ حجام کی دکان میں موجود افراد موبائل فونز اور نقدی سے محروم

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) آرچر روڈ پر دن دیہاڑےدو مسلح افراد نے حجام کی دکان پر گاہکوں کو یرغمال بنا کر چھ موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے بتایا کہ آرچر روڈ کے علاقے پیر ابوالخیر روڈ پر واقع حجام پر گزشتہ روز دو مسلح افراد داخل ہوئے دکان میں موجود گاہکوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ان سے چھ موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
کوئٹہ سے مزید