• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے کا فیصلہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری منصوبے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک  اویس منشی کا کہنا ہے کہ 7 سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے،  2 ارب ڈالر مالیت سرمایہ کاری پر جاری فیصلہ 240 صفحات کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی خدمت کے حوالے سے فیصلے کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،  سرمایہ کاری منصوبہ کراچی کے بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے ملٹی ایئر ٹیرف کی مدت جون 2023ء میں ختم ہوگئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید