• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 سالوں سے اقتدار کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کو پانی فراہم نہیں کر پا رہی، خرم شیر زمان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 17 سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اس کے باوجود پی پی عوام کو پانی فراہم نہیں کر پا رہی ہے۔ 

کراچی سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ عوام کو پریشان کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید