• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روانڈا اسکیم کا خرچ قابل قدر، بل کو باضابطہ قانون بننے کیلئے شاہی منظوری کا انتظار ہے، وزیر داخلہ

لندن ( پی اے) برطانوی ہوم سیکرٹری جیمزکلیورلی کا کہنا ہے کہ روانڈا اسکیم کا خرچ بالکل قابل قدر ہے۔وزیر داخلہ نے اصرار کیا ہے کہ روانڈا اسکیم پر رقم خرچ کرنا بالکل قابل قدر تھا اور حکومت ان پروازوں کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک کہ ہم کشتیوں کو نہیں روک دیتے۔اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے دورے کے دوران، جیمز کلیورلی نے کہا کہ سرحدوں کا انتظام مفت میں کبھی نہیں ہوتااور اس منصوبے میں تاخیر کے خواہشمندوں سے کہا کہ مجرموں کے ہاتھوں لوگوں کو سمندر میں ڈوبنے کی اجازت دینے کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔روانڈا بل کوباضابطہ طور پر قانون بننے کے لیے شاہی منظوری کا انتظار ہے، جس سے ملک بدری کی پروازوں کے لیے راستہ ہموار ہو گا۔ لیمپیڈوسا کے اپنے دورے کے دوران بات کرتے ہوئے، انہوں نے خبررساں ادارےکوبتایاکہ بتایا کہ ہم نے ان پروازوں کو بند کرنے کو یقینی بنانے کیلئےتمام منصوبے تیار کر لئے ہیں۔ہم نے سپریم کورٹ کے الفاظ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو غور سے سنا۔ہم نے ان کے ہر ایک مسئلے کو منظم طریقے سے حل کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ روانڈا تارکین وطن کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔ہمیں وہ بل مل گیا ہے جو ہاؤس آف لارڈز سے پاس ہو چکا ہے اور جلد ہی اسے شاہی منظوری مل جائے گی۔اس کے بعد ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم روانڈا کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کریں، ہمیں لاجسٹکس کی جگہ مل جائے، اور یہ ایک بڑا لاجسٹک آپریشن ہے، لیکن ہوم آفس کے بہترین لوگ اس پر کام کر رہے ہیں ۔ ایسی پروازیں یہ سگنل بھیجیں گی کہ اگر آپ غیر قانونی طور پر برطانیہ آتے ہیں تو آپ نہیں رہیں گے، آپ کو واپس گھر یا کسی محفوظ تیسرے ملک میں واپس کر دیا جائے گا اور ہم ان پروازوں کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم کشتیوں کو روک نہیں دیتے اور اس کے کاروباری ماڈل کو توڑ نہیں دیتے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ ان لوگوں سے کیا کہیں گے جو یقین رکھتے ہیں کہ فرانسیسی حکام کو کشتیوں کو چینل کے اس پار سفر شروع کرنے سے روکنے میں مدد کرنے پر رقم بہتر طور پر خرچ کی جا سکتی تھی، مسٹر کلیورلی نے کہا کہ میں نے بار بار جو نکتہ اٹھایا ہے، وہاں کوئی چاندی کی گولی نہیں ہے۔ ہم فرانسیسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اور فرانسیسیوں نے ہمارے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے نصف کراسنگ کو روک دیا ہے۔ہم یورپ بھر میں کشتیاں اورانجن ضبط کرنے، پیسے روکنے، براعظم یورپ میں لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیےقانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول یوروپول کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ہمارے ممالک کے ساتھ واپسی کے معاہدے ہیں اور ہم روانڈا کو بھی نافذ کر رہے ہیں،ہمیں کشتیوں کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں یقین ہے کہ فرانسیسی حکام کراسنگ کی کوشش کو روکنے کے لیے مزید کچھ کر سکتے تھے جس کے نتیجے میں پانچ تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ مجھے آپریشنل تفصیلات دیکھنے کا موقع نہیں ملا لیکن فرانسیسی ناقابل یقین حد تک محنت کر رہے ہیں اور میں ان کے کام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یورپ سے سے مزید